تازہ تر ین

سلمان خان عید کی ریس کا سب سے بڑا گھوڑا پھر سے سرپٹ دوڑنے کو تیار

بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان نے اس بار بھی عید پر ’ریس‘ لگانے کے لیے انٹری دے ی ہے۔ عید میٹھی ہو اور اس پر سلمان کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہو تو سینما جانے والوں کی عید کا مزا دوبالا ہوجا تا ہے۔سلمان خان ہر عید پر ‘انٹرٹینمنٹ کی عیدی’ بانٹتے ہیں اور خود کروڑوں روپوں کے ساتھ تالیاں اور سیٹیاں سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔ بالی وڈ والے کہتے ہیں، ‘لگتا ہے کہ باکس آفس پر عید آتی ہی سلمان کے لیے ہے’۔بالی وڈ میں 2009 سے پہلے عید کو فلموں کی ریلیز کے لیے اتنا موزوں نہیں سمجھا جاتا تھا، جتنا کرسمس اور دیوالی کے تہواروں کو اہمیت دی جاتی تھی لیکن سلمان اور عید کی جوڑی نے سال کی سب سے بڑی ’ریلیز ڈیٹ‘ اِسی دن کو بنادیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain