تازہ تر ین

”اگر رویہ تبدیل نہ کیا تو ایران کو کچل دینگے“امریکہ نے بڑی دھمکی دے دی

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو امریکا اسے سخت ترین اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے کچل دے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق  وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ایران کے لیے نئی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں اور اثر رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہ بنائے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ تو صرف ابتدا ہے، اگر ایران نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں کی تو اس پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ایران کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain