تازہ تر ین

ہمیں بدنام کرتے ہو ؟تحریک انصاف کے 2ارکان اسمبلی نے عمران خان کو ایک ارب ہر جانے کا نوٹس بھیجوادیا

پشاور (ویب ڈیسک ) سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بجھوا دیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین یاسین خیل اور قربان علی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق عمران خان نے الزمات لگائے کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ فروخت کئے۔ 16 اپریل کو پریس کانفرس کے ذریعے ہمیں بدنام کیا گیا اور ہماری پارٹی ممبرشپ بھی ختم کر دی۔مریم نواز نے وزیراعظم سے کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی جو۔۔۔“ مریم نواز نے کس وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو کھری کھری سنائیں اور پھر انہوں نے استعفے کی گزارش کی تو کیا ہوا؟ مبشر لقمان کے دعوے نے ہنگامہ برپا کر دیا۔نوٹس کے مطابق اگر ہم نے اپنے اپنے ووٹ فروخت کئے تو عمران خان کو چاہیے کہ وہ اس کے لئے انکوائری کیمٹی بنا لیتے لیکن وہ جس انکوائری کمیٹی کا ذکر کر رہے ہیں اس نے ہم سے کچھ نہیں پوچھا۔ نوٹس کے مطابق عمران خان 14 دن کے اندر اندر معافی مانگیں بصورت دیگر رقم ادا کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain