تازہ تر ین

انڈیا میں ’راضی‘ لیکن پاکستان میں نہیں

ممبئی ( ویب ڈیسک ) ایسا مشکل سے ہی ہوتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کسی بات پر اتفاق کریں اس لیے بالی وڈ کی فلم ‘راضی’ ہی کیوں مختلف ہو؟راضی نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی باکس آفس پر تقریباً 70 کروڑ روپے کما لیے ہیں جو ماہرین کے مطابق ایک بہترین شروعات ہے۔بس راضی کی اتنی ہی کہانی ہے۔ انڈیا پاکستان کے رشتوں، ایک دوسرے کی جاسوسی اور جنگوں کے بارے میں پہلے درجنوں فلمیں بن چکی ہیں، لیکن ایک دو کو چھوڑ کر ان میں پاکستان کو ‘ولین’ کے طور پر ہی پیش کیا گیا ہے۔لیکن راضی میں نہیں۔فلم میں عالیہ بھٹ کے شوہر کا رول وکی کوشل نے نبھایا ہے۔ عالیہ کی اداکاری کی تو تعریف ہو ہی رہی ہے لیکن میجر اقبال کے رول میں وکی کوشل بھی کچھ کم نہیں۔کیا آپ نے ان کا سیریل داستان دیکھا ہے؟ آپکو تصویر کے دونوں رخ کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، اس میں اچھے ہندو بھی دکھائے گئے ہیں۔ فلم میں ایسا بہت کچھ ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہے، حقیقت اور افسانے میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں جسے دیکھا نہ جاسکے۔یہ ایک فلم ہے، تاریخ نہیں، اور اسے ایک فلم کی طرح ہی دیکھا جانا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain