تازہ تر ین

” تم چور ہو “ نعیم الحق کا دانیال عزیز کو تھپڑ سے کرارا جواب ، سوشل میڈیا پر نیامحاذ کھل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران تھپڑ دے مارا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش آیا جس کے دوران دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا۔پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہہ کر پکارا تو پی ٹی آئی رہنما شدید غصے میں آ گئے اور وہ دانیال عزیز پر لپک پڑے اور سیدھے تھپڑ دے مارا ۔جس کے بعد معاملات شدید کشیدہ ہو ئے تو پروگرام کے میزبان منیب فاروق میدان میں آئے اور دونوں مہمانوں کے درمیان بچ بچا کروانے کی کوشش کرتے رہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain