تازہ تر ین

بھارت بد معاشی سے باز نہ آیاپھر گولہ باری ،پاکستانی شہری شہید ،درجنوں زخمی

ظفروال، شکر گڑھ، پسرور (نمائندگان خبریں) بھارت اپنی بدمعاشی سے باز نہ آیا ظفروال سکیٹر میں لہڑی پوسٹ پر مارٹر گولوں کی شلینگ کا سلسلہ گزشتہ پانچ روز سے اندھا دوھند جاری رکھا ہے ۔پاک رینجرز کا بھرپور جواب مکار ہندو کو تگنی کا ناچ نچوا دیا بھارتی فائرنگ کی وجہ سے موزہ سکڑوڑی کے ایک گھر میں مارٹر کا گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے احتشام موقع پر ہی جابحق ہو گیا تھا اور جنت بی بی گزشتہ رو ز دو دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملی جبکہ اسی گھر کے مزید دو افراد زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں علاقہ میں ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے موزہ سکڑوڑی ۔ لہڑی۔اور سکڑوڑکے لوگ گولہ باری کے باعث اپنے گھروں کو تالے لگا کر مال مویشی کے ہمراہ محفوظ علاقوں میں جاچکے ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی بدمعاشی یکم رمضان سے شروع ہوئی ہے گذشتہ رات ہزاروں کی تعداد میں بھارت نے ظفروال سکیٹر میں گولہ باری کی گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ دس کلو میٹر علاقہ میںدھماکوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ جس سے لوگوں میں شدید خوف و حراس پایا جا رہا تھا مگر آفرین ہے ہمارے شیر دل رینجرز جوانوں پر بھی کہ انھوں نے جوان مرد دی کے ساتھ بھارت کو اسی کی زبان میں گولہ باری سے جواب دیا ہے اور اس کی گنوں کو خاموش کروا دیا۔ شکرگڑھ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارت نے ابیال، ٹھاکر پور، بیکا چک، گجگال، ننگل، کرول، سکھوچک، ٹمبر چک، سکمال، چک ناہرہ، نگروٹہ، اگور، بھوپال پور و دیگر مقامات پر بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی رینجرز نے موثر کارروائی کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بھارتی گولے چک امرو سمیت متعدد دیہات قصبات کے بالکل قریب آکر گرے بھارتی فورسز کی جارحیت علی الصبح شروع ہوئی جو مسلسل تین گھنٹے جاری رہی بھارت نے اس ہفتہ جاری گولہ باری میں گذشتہ روز سب سے زیادہ گولہ باری اور فائرنگ کی جس سے متعدد دیہات خالی ہوگئے بھارتی فورسز نے اس قدر گولہ باری کی کہ شہریوں کو جنگ کا گمان ہونے لگا سرحدی دکانیں مارکیٹس مکمل طور پر بند ہوگئیں شہری اپنے بچے مال مویشی لے کر جنگلوں اور درختوں کے نیچے جا بیٹھے کوئی حکومتی یا انتظامی نمائندہ متاثرین تک نہیں پہنچا بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں 60سالہ نور حسین۔ 45سالہ نسرین 55سالہ ہدایت اور ایک بچہ شامل ہے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ ورکنگ باﺅنڈری کے قریبی پاکستانی دیہات پر گزشتہ روز بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا بھارتی مارٹر گولے چاروہ سیکٹر اور سچیت گڑھ سیکٹر کے دیہات، معراج کے، بھدوال، گنڈیال، سوجن، کرتال، سرہال، عمراں والی، دھمالہ حاکم والا ،ہرپال،گھمنال ،نکھنال ،بینی سلہریاں ،بہلاد پور ،اکھنور ،جروال ،لدھا گنگ ، بھلے کھوکھر،جمال جنڈاور بھگیاڑی میںگرتے رہے بھارتی شیلنگ سے موضع سرہال کا 70سالہ رہائشی محمد اسلم ولد سردار علی شہید اور30سالہ محمد ناصر ولد محمد بوٹا سکنہ عمراں والی اور 3بچے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ سیالکوٹ لے جایا گیاجبکہ شہید ہونے والے شہری محمد اسلم موضع احمد آباد میں نماز جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید،اسسٹنٹ کمشنر پسرور عمر افتخار شیرازی ،مسلم لیگ ن کے قائد رانا شوکت علی آف بھلور،رینجرز اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ادھر پاکستان رینجرز نے دشمن کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا بھارتی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ جموں اور سامبا اضلاع کی 30بی ایس ایف پوسٹس متاثر ہوئیں جبکہ24سے زائد دیہات میں زندگی مفلوج ہو کررہ گئی بھارتی فورسز نے آرنیا سیکٹر میں ایک شخص کی ہلاکت اورایک پولیس مین سمیت6افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain