تازہ تر ین

انتہائی خوفناک وائرس’نیفا‘ کے باعث بھارت میں متعدد ہلا کتیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) انتہائی خوفناک وائرس’نیفا‘ کے باعث بھارت میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد میں اس وائرس کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت میں اب تک چمگادڑوں کی وجہ سے مزید 90 افراد میں اس وائر کی تشخیص ہو ئی ہے جس کے بعد انہیں سب سے الگ کر دیا گیاہے تاکہ وائر س کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔بھارتی ریاست کیرالہ کی ہیلتھ سرویلنس آفیسر کے جے رینا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’جی ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس وائرس سے اب تک پانچ افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ، ہم نے اب تک 94 افراد میں اس کی تشخیص کی ہے جنہیں ہم نے احتیاطی تدابیر کے باعث الگ کر دیا ہے۔‘ان کا کہناتھا کہ اس وائر س میں مبتلا شخص کے بچنے کا صرف 30 فیصد چانس ہوتا ہے جبکہ اس میں شرح اموات 70 فیصد ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکاہے اور کوئی بھی دوائی موجود نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain