تازہ تر ین

نیب ہے کوئی آسیب نہیں ،نیب کی وجہ سے لوگوں نے کام چھوڑ دیا ،شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہیں، اچھے بھلے لوگ بھی سہم گئے اورکام کرناچھوڑدیاجس کی وجہ سے کام کی سپیڈمیں فرق پڑا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پا لیا ہے ، ہم نے سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا، بجلی کی ڈیمانڈاورسپلائی میں آج کوئی فرق نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اگر وہ معاشی طورپرہم سے آگے بڑھاہے تواس میں ہماری کوتائیاں ہیں۔وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے اچھے بھلے لوگ بھی سہم گئے اورکام کرناچھوڑدیا، لوگ نیب سے خوف زدہ ہوگئے اورکام کی سپیڈمیں فرق پڑا۔نگران وزیراعلی سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت جاری ہے،جلد کسی حتمی نا م کا اعلان کردیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain