تازہ تر ین

امریکی وزیر خارجہ نے وہ بیان دیا کہ بڑے مسلمان ملک میں حکومت کو خطرہ

تہران(ویب ڈیسک )امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کے بیان سے ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کی قیاس آرائیاں بڑھنے لگیںہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے ایرانی عوام پر زور دیا تھا کہ انہیں اپنے ملک کی قیادت چننے کا اختیار خود ہو نا چاہیے۔امریکی محکمہ خا رجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی پالیسی ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں ہے،تاہم امریکا ایران میں نئے دور کو خوش آمدید کہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے نئے مطالبات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نئی ایٹمی ڈیل چاہتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیاں بدلے،شام سے فوج واپس بلائے، یورینیئم افزودگی رو کے یا پھر سخت اقتصادی پا بندیوں کا سامنا کرے۔امریکی وزیر خارجہ کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے ماننے کا دور گزر گیا، دنیا اب امریکا کے فیصلے تسلیم نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کون ہوتے ہیں ایران اور دوسرے ممالک سے متعلق فیصلے کرنے والے؟ایران اپنے ساتھی ملکوں کے ساتھ اپنے راستے پر ثابت قدم رہے گا۔بحرین اور متحدہ عرب امارات نے امریکی مطالبات کا خیر مقدم کیا تھا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ امریکی پالیسی درست سمت میں ہے، دنیا اس کی حمایت کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain