تازہ تر ین

میگھن مرکل کی تصاویر میڈیا میں مقبول ہوگئیں

لندن (ویب ڈیسک)ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل فلم انڈسٹری میں رہنے کے باعث اپنا ایک منفرد انداز تو رکھتی ہی تھیں لیکن شادی کے بعد برطانوی شاہی خاندان پر نظر رکھنے والے فیشن کے دیوانے پہلے ہی فنکشن میں ان کے مداح ہو گئے۔اپنے سسر شہزادہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں وہ کریم رنگ کے چست لباس میں شریک ہوئیں تو ہر ایک کی نگاہیں ان کے لباس پر تھیں۔ فوٹو گرافروں نے میگھن کے انداز کو کیمرے میں قید کر لیا۔ان کا لباس فیشن ڈیزائنر گوٹ Goat کا تیار کردہ تھا، یہ برانڈ ان کی جیٹھانی کیٹ کا پسندیدہ برانڈ ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں میچنگ پرس تھام رکھا تھا، کلائی پر سونے کی چین اور ہیرے کی انگوٹھی، ان کے کانوں میں ہیرے کے ٹاپس جو بیلجئیم کے ڈیزائنر کے بنے تھے یہاں تک کہ ان کے جوتے بھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain