تازہ تر ین

مجھے نکال کرپاکستان کی ترقی کو روکا گیا، نوازشریف

اٹک(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے نکال کر پاکستان کی ترقی کو روکا گیا، ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا جو 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو آثار قدیمہ بنانے والوں نے بھی عوام کو دھوکا دیا۔اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ’عوام کی خدمت کر رہاتھا کہ اچانک ایک دن وزیراعظم کو فارغ کردیا جاتا ہے، 2013میں اٹک میں بجلی نہیں آتی تھی،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، آج وہ لوڈ شیڈنگ کہاں بھاگ گئی، ہم بجلی بھی لائے اور بجلی کو سستا بھی کریں گے، آج اٹک پنجاب کا بہترین ضلع بن رہا ہے‘۔ نوازشریف نے کہا کہ ’نیا کے پی بنانے سے پہلے ذرا اٹک تو آکر دیکھ لو، تم نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کودھوکا دیا،ظلم اورزیادتی کی، تم لوگوں کودھوکا دیتے ہو، جھوٹ بولتے ہو، تمہارا پول کے پی کے میں کھل گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ کہتے تھے کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے تویہ ختم ہوجائے گا، یہ کہتے تھے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کریں گے تو یہ زیرو ہوجائے گا، ختم ہوجائے گا‘۔اورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ’آج میاں صاحب نے بتا دیا کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور کس نے نکالا ؟جتنی مرضی دھاندلی کرلو جتنی مرضی لوٹے بنا لو الیکشن میں شیر ہی دھاڑے گا‘۔ قبل ازیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ وہ 18 سال بعد اٹک ا?ئی ہیں، اٹک جیل میں ان کے والد اور بھائی کو قید کیا گیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ جب اٹک جیل میں والد اور بھائی سے ملنے آتے تھے تو اٹک کے لوگ ہمارے ساتھ ہوتے تھے، نوازشریف 18 سال پہلے بھی اٹک جیل میں عوام کی محبت کی سزا بھگت رہا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ ’1999میں میاں صاحب کو کہا گیا کہ استعفا دیں تو انہوں نے انکار کیا، ا?ج بھی نیب کورٹ میں میاں صاحب صبح 9 سے ایک بجے تک بیان ریکارڈ کراتے ہیں، آج تیسرا دن ہے میاں صاحب روزے سے ہوتے ہیں اور 4 گھنٹے بیان ریکارڈ کراتے ہیں‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’پاناما میں جس کا نام نہیں اس پر مقدمہ چلایا گیا، جن 400 لوگوں کا پاناما میں نام ہے ان کی ایک پیشی بھی نہیں ہوئی، جب ثبوت آئے تو پتا چلا کہ پاناما میں کچھ نہیں، یہ الزام لگاچکے لیکن کرپشن ایک پائی کی نہ نکلی، جب کرپشن نہ نکلی تو پھر یہ اقامہ نکال کر لائے‘۔انہوں نے کہا کہ ’اقامہ پر نوازشریف کو وزیراعظم ہاو¿س سے نکالا گیا، وزیراعظم ہاو¿س سے نکالنے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹایا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کے الیکشن میں 40 امیدوار میری والدہ کے مقابلے میں کھڑے تھے ، این اے 120 میں ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، پولنگ والے دن بھی جو ن لیگ کی پرچی لے کر آتا تھا اس کو چھ چکر لگائے جاتے تھےلیکن سب سازشوں کے باوجود اللہ نے نوازشریف کو فتح دی‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain