تازہ تر ین

صدر مملکت کی تنخواہ میں سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار پانچ سو روپے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وزےراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہداےت پر کابےنہ ڈوےژن نے صدر مملکت ممنون حسےن کی تنخواہ مےں سات لاکھ چھےاسٹھ ہزار پانچ سو پچاس روپے اضافے کا ترمےمی بل تےار کرلےا ہے جسکے بعد ممنون حسےن کی تنخواہ آٹھ لاکھ 46ہزار پانچ سو پچاس روپے ہو جائےگی ۔ تفصےلات کے مطابق وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابےنہ ڈوےژن کو صدر مملکت ممنون حسےن کی تنخواہ مےں اضافے کی سمری تےار کرنے کی ہداےت کی تھی جو کہ کابےنہ ڈوےژن نے تےار کرلی اور سمری مےں موقف اختےار کےا گےا کہ صدر کی تنخواہ مےں اضافہ 75کے اےکٹ مےں ترمےم کے بعد بل تےار کرکے وفاقی کابےنہ کے بل مےں ترمےم کی منظوری کے بعد کےا گےا جسکے تحت صدر مملکت کی تنخواہ مےں سات لاکھ چھےاسٹ ہزار پانچ سو پچاس اضافے کا فےصلہ کےا گےاہے جبکہ آخری بار 2004مےں صدر کی تنخواہ وفاقی حکومت نے 80ہزار روپے مقرر کی تھی لےکن اب اضافے کے بعد صدر ممنون حسےن کی تنخواہ آٹھ لاکھ چھالےس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہوجائےگی جو کہ چےف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ سے اےک روپےہ زےادہ ہے ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کی تنخواہ اس وقت ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے کے سربراہ کے مقابلے مےں سب سے زےادہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain