تازہ تر ین

عمران خان نے عوام کو شعور دیا ،اقتدار میں آکر شاہدرہ کی تقدیر بدل دینگے

لاہور (فورم،طیب سندھو، عکاسی عمرفاروق) شاہدرہ کی عوام کا سب سے برا مسلہ صاف پانی اور ٹریفک ہے۔ہم اقتدار میں آکر لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔شہبازشریف پہلے لاہور کو بہتر بنالیں پھر کے پی کے پر تنقید کریں ان خیالات کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ NA123 سے امیدوار میاں اکرم عثمان 144 ppسے ایم پی اے ےاسر گیلانی اور 5 14 pp سے ایم پی اے کے امیدوار فاروق خان نے خبریں فورم سے خصوصی گفتگوکرتے ہوے کیا ۔میاں اکرم عثمان کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقہ میں ٹریفک کا بدترین نظام ہے ۔عوام باشعور ہوچکی ہے اور یہ شعو ر عمران خان نے دیا ہے شریف برادران خود کیا تھے اور یہ اتنی دولت کے کیسے مالک بنے کسی کو علم نہیں تھا لیکن جب عوام کو اس بارے پتہ چلا تو وہ ششدر ہوکر رہ گئی تیس سال پنجاب میں عوام کو صحت کی سہولت نہ دے سکے شاہدرہ میں عمران نذیر ایمپورٹڈ ایم پی اے نے حلقے کی عوام کو مہلک بیماریوں مےں مبتلا کروا دیا ہے اس حلقے کی عوام کو صاف پانی میسر نہیں ہے سیوریج کا یہ حال ہے کہ گلیوں میں کئی فٹ پانی کھڑا رہتا ہے جس سے سکول جانے والے بچے اور بچیوں کو مشکلات کا سامنا رہتاہے اس پانی میں کرنٹ آنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے آنے کے بعد ان حلقوں کی حالت بدل دیں گے ہم بنیادی مسئلوں پر توجہ دیں گے۔ہمارے حکمرانوں کے اپنے بچے اور پیسے تو باہر کے ملکوں میں ہے انہیں پاکستان کی خوشہالی سے کوئی مطلب نہیں ان کا کام صرف کرپشن کرنا اور پیسہ بنانا ہے عوام اب ان ظالم حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آئے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون ظلم کی بدترین مثال ہے ان کو ظلم کا حساب دینا ہوگااس ملک کی عوام ان سے الیکشن 2018میں ووٹ سے بدلہ لے گی۔اس موقع پر ےاسر گیلانی 4 14 pp سے امید وار نے کہا میں 1997 سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں ہماری جماعت نے ہمیشہ نوجوانوں کو موقع دےا ہے ہماری جماعت کوئی اختلاف نہیں ہے ہم سب عمران خان کی قےادت میں ایک ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا شہباز شریف پہلے لاہور اور پنجاب کے حالات تو بہتر کر لے جہاں وہ 30سالوں سے حکومت کر رہے ہیں لاہور میں لوگ آج بھی گند ا پانی پےنے پر مجبور ہیں ۔شاہدرہ میں ایک بھی بہتر ہسپتال موجود نہیں جہاں غریب عوام اپنا علاج کروا سکے موجودہ حکمر ا نوں نے شاہدرہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے بلکہ یہاں کی عوام امپورٹڈ لیڈر مسلط کردئے گئے جنہوں نے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے دولت اکٹھی کر نے پر توجہ دی ۔فورم میں اظہار خیال کر تے ہوئے امیدوار پی پی 145فاروق خان نے کہا کہ عوام نے باریاں لینے والوں کو مسترد کردیا ہے عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکی ہے عوام کو پہلی دفعہ قائد اعظم کے روپ میں عمران خان قائد ملا ہے پاکستان میں اب ایک قانون نافذ ہوگا امیر ،غریب کےلئے ایک قانون ہوگا 36سال بعد پہلی دفعہ لاہور میں ن لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ فورم میں محمد عدیل نواز ،شوکت علی پاشا ،چوہدری زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جنرل الیکشن 2018پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا آنے والا سال تبدیلی کا سال ہوگا اور ہم میاں اکرم عثمان ،یاسر گیلانی اور فاروق خان کی قیادت میں حلقے کی عوام کے مسائل کو بھر پور طریقے سے حل کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain