تازہ تر ین

سونیا حسین جنسی ہراسگی پر مبنی ڈرامے میں مرکزی کردار کریں گی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ جیسے سنگین معاملات پر مبنی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گی ۔اس ڈرامے کی کہانی کا آغاز سونیا حسین کے کردار سے ہوگا، ایک سادہ سی لڑکی جو کم عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی گواہ ہوگی اور اس کے باوجود مجرموں کو اپنی آنکھوں کے سامنے آزاد گھومتا دیکھے گی۔اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تبدیلی آئے اور میں اس کے لیے اپنا کردار نبھا رہی ہوں، معاشرے میں تبدیلی آئے گی تو خواتین آزادی سے گھوم سکیں گی جب انہیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہوگا اور نہ ہی ان پر کوئی الزام لگا پائے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں یہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کا احترام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے، میں چاہتی ہوں ہمارے ملک میں ایسا قانون بنے جہاں مجرم اس قسم کے جرائم کرنے سے قبل ان کی خطرناک سزاں سے ڈریں۔سویا کے مطابق خوشی ہے کہ مجھے اس طرح کے پروجیکٹس آفر کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے میں اچھی طرح پرفارم کرسکوں۔سونیا حسین اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس میں محسن عباس، ثانیہ سعید، ساجد حسن اور طارق جمیل اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ محسن عباس اس ڈرامے میں اپنے کیریئر کا پہلا منفی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔اب تک اس ڈرامے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ اسے رواں سال عید کے بعد نجی ٹی وی چینل پرنشر کیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain