تازہ تر ین

پریانکا کے بعد تبو کی بھی فلم ”بھارت“ میں انٹری

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم بھارت میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد تبو نے بھی دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکار و ہدایت کی جوڑی عباس ظفر اور سلمان خان اب تک انڈسٹری کو سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دے چکے ہیں اور یہی جوڑی ایک بار پھر فلم بھارت کے ذریعے بالی ووڈ میں ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لئے پہلے ہی پریانکا چوپڑا اور دیشا پٹانی کو حتمی قرار دیا جاچکا ہے۔ تاہم فلم کو چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مدمقابل تیسری اداکارہ کے لئے تبو کو بھی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارعلی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم بھارت میں تبو کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ وہ اداکارہ تبو کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain