تازہ تر ین

نواز شریف جو باتیں اب کر رہے ہیں پہلے کرنی چاہئیں تھی چینل۵کے پروگرام کالم نگار میں توصیف احمد ، میاں حبیب ، اعجاز حفیظ ، مریم ارشد کی گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے کیس کا فیصلہ جوں جوں قریب آرہا ہے ان کا موڈ جارح ہوتا جارہا ہے۔ وہ پورے ملک کے ساتھ کھیلنا چاہ رہے ہیں، چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو باتیں اب کررہے ہیں، وہ پہلے کرنی چاہیے تھیں، اب کرنے کا کیا مطلب ہے۔ نواز شریف نے اپنی حکومت میں مشرف کو خود باہر بھیجا تھا اب عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کا جتنا نقصان کردیا دشمن بھی نہیں کرسکتا، نواز شریف منی ٹریل دینے کے بجائے دنیا کو کہانیاں سنا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ملکی دولت لوٹی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔ کالم نگار مریم ارشد نے کہا کہ اگر اے پی ایس کا واقعہ نہ ہوتا تو شاید دھرنا مثبت رخ اختیار کرلیتا ورنہ عوام انتظار میں تھے نواز شریف کا استعفیٰ اب آیا اور اب آیا، لیکن اے پی ایس کا واقعہ ہوگیا۔ ایان علی کے کیس کے بعد زرداری پر کرپشن ثابت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے خواب دیکھنا بہت ضروری ہے۔ عمران خان ہمیں جو خواب دکھا رہے ہیں ان کے لئے پوری قوم ترسی ہوئی ہے۔ عمران خان کم از کم امید تو دلا رہے ہیں، میں نے عمران خان میں بہت قوت ارادی دیکھی ہے۔ اگر انہیں موقع ملا تو وہ عوام کا خواب ضرور پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستانی بچی سبیکا کی امریکی سکول میں فائرنگ سے ہلاکت امریکہ کی ناکامی ہے اگر یہ واقعہ کسی امریکی کے ساتھ پاکستان میں ہوتا امریکہ آسمان سر پر اٹھالیتا اور دہشت گردی کا شور مچاتا۔ کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی ضد بازی میں حالات اس نہج پر پہنچا دیئے ہیں۔ نواز شریف کو پتہ نہیں کون اس قسم کے مشورے دے رہا ہے۔ پاکستان کے مفاد سے نہیں کھیلنا چاہیے، ملک ہے تو سب کچھ ہے۔ بڑا لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے خیالات بڑے ہوں نواز شریف کے بیانات سے قبل مسلم لیگ ن کی اچھی خاصی پوزیشن تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر دو جماعتی نظام کے خلاف ہوں اگر نگران وزیر اعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تو سیاسی جماعتوں کا بڑا نقصان ہے۔ امریکہ نے دہشت گردی کی جو فصل بوئی تھی اب وہ خود اس کو کاٹ رہا ہے۔ کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ نواز شریف نے خود اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری، نواز شریف کو پتہ ہے ان کی اولاد برٹش شہری ہے ان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے ان کا بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اب نواز شریف کو 10سال بعد ممبئی دھماکے یاد آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کی دولت پر بھی سوال اٹھتا ہے۔ گزشتہ تین حکومتوں کے دوران منی لانڈرنگ سرکاری سطح پر ہوئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain