تازہ تر ین

دوران ادائیگی حج منہ بولا بیٹا معمر خاتون کیلئے عذاب بن گیا ، 25 لاکھ ہتھیا لئے ،بیٹیوں کی شرمناک ویڈیوز نیٹ پر ڈالنے کی دھمکیاں ، خبریں ہیلپ لائن میں سنسنی خیز انکشافات

بورے والا (احمد کامران تھہیم) منہ بولے بیٹے نے معمر بیوہ خاتون کو کاروبار کا جھانسہ دیکر 25لاکھ سے زائد نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا،بہوﺅں اور بیٹیوں کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر40لاکھ روپے اور مکان اپنے نام منتقل کروانے کیلئے بلیک میلنگ شروع کر دی، دوران ادائیگی حج منہ بولا بیٹا معمر خاتون اور اُسکے خاندان کیلئے اذیت بن گیا،خود کو صحافی ظاہر کرکے میڈیا پر بدنام کرنے کی بھی دھمکیاں،تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے بااثر سہولت کاروں کے دباﺅ کے باوجود ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،متاثرہ لاچار معمر خاتون کی طرف سے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کے بلاک کی رہائشی معمر بیوہ خاتون ثمینہ کوثر نے پولیس تھانہ ماڈل کو دی گئی درخواست میں انکشاف کیا کہ وہ2015میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے گئی تو وہاں ترنڈہ سوائے خاں رحیم یار خاں کا رہائشی محمد یاسر وہاں مل گیا اور میرا منہ بولا بیٹا بن کر مجھے کہا کہ وہ میرے بیٹے محمد وقاص سے ملکر بورے والا میں ٹریول ایجنسی بنائے گا جس کیلئے اُس نے پاکستان واپسی پر20لاکھ روپے لے لیے جبکہ چھ ماہ بعد گھر سے تین تولہ طلائی زیوزات، میرے پلاٹ کے اصل کاغذات اور34ہزار روپے مالیت کے دو موبائل گھر سے چوری کر لیئے منہ بولا بیٹا ہونے کی وجہ سے یاسر اُسکے گھر میں ہی رہائش پذیر تھا اور اسی دوران اُس نے اُسکی بیٹیوں اور بہوﺅں کی قابل اعتراض تصاویر بنا لیں جب ان باتوں کا علم ہوا تو میں نے اُسے گھر آنے سے روک دیا تو اُس نے موبائل فون کے ذریعہ میری بیٹیوں اور بہوﺅں کو اُنکی تصاویر دکھا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا انہیں دھمکیاں دیں کہ تمہاری تصاویر میرے پاس ہیں میں صحافی ہوں اور تمہاری تصاویر انٹرنیٹ اور اخبارات میں شائع کر کے تمہیں بدنام کروں گا ورنہ مجھے40لاکھ روپے کے علاوہ آدھا مکان میرے نام منتقل کروا دو یاسر کی اس بلیک میلنگ کی وجہ سے پورا خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا جس کے خلاف 15مئی کو تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں درخواست دی تو اگلے روز وہ رات کو جعلی صحافی بن کر ہمارے گھر آ گیا جہاں گھر کی مووی اور ہماری تصاویر بنا کر دھمکیاں دیں کہ اب میں تمہیں اور تمہارے پورے خاندان کو میڈیا پر نشر کروں گا ورنہ تم درخواست واپس لے لو معمر خاتون ثمینہ کوثر کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جسے چھڑوانے اور کاروائی رکوانے کیلئے اُسکے سہولت کار بھی تھانے پہنچ گئے جنہوں نے ایس ایچ او پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی لیکن ایس ایچ او نے دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا متاثرہ معمر خاتون ثمینہ کوثر نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ منہ بولا بیٹا بن کر اُسے کنگال کرنے اور بلیک میل کرنے والے ایسے شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain