تازہ تر ین

ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونیوالی دپیکا کا سسرال میں پہلا امضان کیساہے ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک ) نو مسلم بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ کے پہلے ماہ رمضان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے رواں سال کے آغاز میں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا اور ساتھی ادکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔اداکارہ شادی کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔دپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے ساتھ رمضان المبارک کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دپیکا ککڑ شوہر اور دیگر گھر والوں کے ساتھ افطاری کے دسترخوان پر بیٹھی ہیں اور نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔شعیب ابراہیم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج کے چھوٹے چھوٹے لمحات کل کی ہماری بہترین یادیں ہوتی ہیں۔“
جہاں مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان پر خصوصی رپورٹس بنائی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain