تازہ تر ین

ہندو میجر نے کشمیری لڑکے کو جیپ سے باندھ کر ظلم ڈھایا مگر اس کے بعد ہوٹل سے خوبرو دوشیزہ کیساتھ ایسی شرمناک حالت میں پکڑا گیا کہ آپ بھی بے ساختہ لعنت بھیج دیں گے

سری نگر (ویب ڈیسک ) کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والا بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی ہوٹل کے کمرے سے لڑکی سمیت گرفتار۔ سری نگر میں کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی سے باندھ کر گھمانے والے میجر گوگی کو نوجوان لڑکی کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میجر نتن گوگی کی پوسٹنگ بڈگام کے علاقے میں تھی جہاں وہ گرینڈ ممتا ہوٹل میں 19 سالہ لڑکی کو لےکر آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ہوٹل کا گھیراوکرکے نعرے بازی کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایس پی سری نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میجر کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا۔کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کرگھمانے والے بھارتی میجر کو اعزازسے نوازدیا گیا۔ میجر نتن گوگی راشٹریہ ریفل کی 53 بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ برس اپریل میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain