تازہ تر ین

الوداع۔۔۔سُپر ہیرو 31گیندوں پر سنچری ،16 پر تیز ترین ون ڈے ففٹی بنانیوالے ڈی ویلئیرز بارے افسوسناک خبر

لاہور( ویب ڈیسک) کرکٹ کے سپر ہیرو اے بی ڈیولیئرز نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ڈی ویلیئرز بیٹنگ میں”تھور“ تھے جن کا ”بیٹ“ ا±س سپر ہیرو کے ہتھوڑے کی طرح بالرز پر برستا تھا اور گیند کو دور بلکہ بہت دور تک پہنچاتا تھا۔فیلڈنگ میں اے بی کسی طرح سپر ہیرو ”اسپائیڈر مین “ سے کم نہیں تھے، ناقابل یقین کیچز لیتے ہوتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ میں ایسے چپکتی کہ آو¿ٹ ہونے والا کھلاڑی بھی انہیں داد دیتا ہوا جاتا تھا۔ون ڈے انٹر نیشنل کی تیز ترین صرف 31گیندوں پر سینچری کا ریکارڈ بھی اسی ”سپر مین “ کے پاس ہے۔یہی نہیں تیز ترین 16گیندوں پر تیز ترین ون ڈے ففٹی کا عالمی ریکارڈ بھی ڈی ویلیئرز نے ہی بنایا۔ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ ہو تو یہ عالمی ریکارڈ ڈی ویلیئرز اور روہت شرما ”شیئر“ کرتے ہیں لیکن ڈی ویلیئرز نے ان 16 چھکوں کے لیے 44گیندوں کی اننگ کھیلی جب کہ روہت شرما نے اتنے ہی چھکوں کے لیے 158گیندوں کا سہارا لیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain