تازہ تر ین

کیا آپ کو پتہ ھے کہ پاکستان میں 2کروڑافراد ذہنی مریض جبکہ 5لاکھ کیلئے صرف ایک نفسیاتی معالج ہے؟

پاکستان (ویب ڈیسک ) 22 سالہ صبا کو کھانا دیکھتے ہی گھبراہٹ ہونے لگتی تھی۔ کسی بھی قسم کا کھانا اپنے سامنے دیکھتے ہی ان کو جیسے متلی کی کیفیت محسوس ہونے لگتی تھی۔ان کو ایسا لگتا تھا کہ شاید کھانا ان کے حلق میں پھنس جائے گا اور انھیں پھندا لگ جائے گا۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا: ‘مجھے کھانے کی کوئی شے دیکھتے ہی ڈر لگنے لگا تھا۔ اسے دیکھتے ہی مجھے ہول اٹھتا تھا کہ اگر میں اس کے قریب بھی گئی تو مجھے کچھ ہو جائے گا۔ اور اس ڈر و خوف اور اضطرابی کیفیت نے میری زندگی ایسی اجیرن کر دی جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔’صبا( فرضی نام)، جو خود بھی ڈاکٹر ہیں، جس کیفیت سے گزر رہی تھیں اسے طب کی زبان میں ‘اینگزائیٹی’ یا ‘اضطرابی’ کیفیت کہتے ہیں اور وہ پاکستان میں ایسے لاکھوں کم عمر افراد میں شامل ہیں جو ذہنی امراض کا سامنا کر رہے ہیں۔لیکن تیزی سے بڑھتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے نہ صرف پاکستان میں ذہنی صحت کے لیے ماہر نفسیات کا شدید فقدان ہے بلکہ شاید اس سے بھی بڑی رکاوٹ اس سماجی طرز عمل کی ہے جو ذہنی امراض کے بارے میں ابھی بھی شاید مکمل آگاہی نہیں رکھتا اور نہ ہی انھیں یا متاثرہ افراد کو سنجیدگی کے ساتھ لیتا ہے۔برطانوی طب?ی جریدے لین سیٹ میں 2017 میں شائع ہونے والے مضمون میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ پاکستان کی 20 کروڑ سے زیادہ کی آبادی میں سے تقریباً دو کروڑ افراد کسی نہ کسی قسم کے ذہنی امراض میں مبتلا ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain