تازہ تر ین

نوا ز شریف قو م کا بیٹا،نہیں۔۔۔سب سے زیا دہ کر پٹ بیٹا ،ہیش ٹیگ پر ٹرینڈ بن گیا

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان میں اس وقت جو ہیش ٹیگ سب سے زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے وہ پاکستان_کا_بیٹا ہے۔یہ ہیش ٹیگ نواز شریف کے بدھ کو احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا بیان مکمل کرانے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ا±ن کا جرم صرف وہی ہے جو ا±نھوں نے 20 سال پہلے کیا تھا۔ ان کا اشارہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ تھا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ا±نھیں سپریم کورٹ کے ججز کی طرف سے سیسلین مافیا اور گارڈ فادر کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ’میں پاکستان کا بیٹا ہوں اور اس مٹی کا ایک ایک ذرہ جان سے پیارا ہے اور اس بارے میں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔‘نواز شریف کے اپنے آپ کو پاکستان کا بیٹا کہنے پر ٹوئٹر پر بیٹا بیٹا ہو گئی اور ‘پاکستان کا بیٹا’ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ کچھ نے سابق وزیرِ اعظم کے موقف کو سراہا تو کچھ نے اس کو رد کر دیا۔ سبھی نواز شریف کو پاکستان کا بیٹا ماننے کے لیے تیار نہیں تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain