تازہ تر ین

دہلی کالونی کی مظلوم رمشا اور اسکا نوزائیدہ پھول ،ظالم ساس اور نند کے جھگڑوں کی بھینٹ چڑھ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ایک خاتون اور ان کے چند ماہ کے بچے کی موت کا معمہ حل ہوگیا اور پولیس نے قتل کے الزام میں ساس اور دیور کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ دہلی کالونی کی رہائشی ایک خاتون رمشا نے اپنے چند ماہ کے بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اپارٹمنٹ کی تیسری یا چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے تھے۔ایس ایس پی ساو¿تھ شیراز نذیر نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ خاتون کے والدین اور سسرال والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔بعدازاں واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مقتولہ کی ساس اور دیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ رمشا نامی خاتون پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر انہیں عمارت کی ساتویں منزل سے نیچے پھینکا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے گلے پر رسی کے نشانات ملے ہیں۔حکام کے مطابق مقتولہ رمشا کا شوہر دبئی میں ہے اور ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون کو گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain