تازہ تر ین

مریم نواز احتساب عدالت میں کومے ،فل سٹاپ پڑھ کر بیان ریکارڈ کیوں کروایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے دوران کومے اور فل سٹاپ اس لیے پڑھ رہی تھیں کیونکہ عدالتی کارروائی میں یہ چیزیں بھی اہم کردار اد ا کرتی ہیں۔احتساب عدالت میں مریم نواز نے اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کیا تو ساتھ ہی انہوں نے کومے اور فل سٹاپ بھی پڑھنا شروع کردیے جس پر جج محمد بشیر نے انہیں کہا کومے تو نہ پڑھیں جس پر مریم نواز نے کہا انہیں وکیل نے ہدایت کی ہے کہ ہر چیز پڑھنی ہے۔مریم نواز کی جانب سے اب ٹوئٹر پر اپنے اس فعل کی وضاحت کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا وہ اس لیے کومے، فل سٹاپ، انورٹڈ کومے اور نئے پیراگراف کو الگ الگ پڑھ رہی تھیں کیونکہ اس طرح کرنے سے ہر چیز واضح اور بہتر طریقے سے ریکارڈ ہوجاتی ہے کیونکہ رموزِ اوقاف سے الفاظ کے معانی تبدیل ہوجاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain