تازہ تر ین

عمران خان نے کے پی کے میں مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا کی، شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کو بجلی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 5 سالوں میں کے پی کے میں مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس سے 4 پاور پراجیکٹ چل رہے ہیں جن میں سے دو وفاق کے اور دو پنجاب حکومت کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پراجیکٹ پاکستان میں گیس سے چلنے والا سب سے بڑا پاور پراجیکٹ ہے اور ان 4 منصوبوں میں یہ سب سے تیزی سے بننے والا منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 66 سالوں میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور گزشتہ 5 سالوں میں ہماری حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، صرف پنجاب سے نیشنل گرڈ میں 5000 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ نیب پوری قوم کو بتائے اور سپریم کورٹ شاباش دے کہ ان منصوبوں میں کام کرنے والوں نے کتنی ایمانداری سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے قوم کے 160 ارب روپے کی بچت کی گئی جو ایک عجوبہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا خیبر پختونخوا کو بجلی میں خود کفیل بنا دوں گا لیکن وہاں مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی کیونکہ 80 میگا واٹ بجلی کا پلانٹ ایم ایم اے نے لگایا تھا جو خراب ہو گیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے خود 73 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا تو اس طرح مائنس 6 میگا واٹ بجلی ہی باقی بچتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain