تازہ تر ین

مسلم خاتون کی فٹبال میں دبنگ انٹری میچ ریفری بن گئیں

لندن (ویب ڈیسک ) صومالیہ نڑاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔ 24 سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کیا۔جواہر برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں اور پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا اور اب کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور شائقین نہ صرف مجھے خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں’۔جواہر نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ ‘بلاشبہ فٹبال میرے کلچر کا حصہ نہیں ہے، لیکن میں یہاں روایات کو توڑنے آئی ہوں، لڑکیاں فٹبال کھیل سکتی ہیں، وہ جو چاہے کرسکتی ہیں، میرا مذہب میرا ایک حصہ ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔’

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain