تازہ تر ین

دبئی کے حکمران نے سڑک پر افطاری رضاکاروں کے ساتھ کی

دبئی (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سڑکوں اور چوراہوں پر افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو حیران کردیا۔وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کو بغیر کسی پروٹوکول کے ایک ساتھی کے ہمراہ عام لوگوں کی طرح اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران ان کا سامنا سڑک کنارے روزے داروں میں افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے ہوجاتا ہے۔ملک کے حکمران کو دیکھ کر رضاکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہ بھاگے بھاگے گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے شیخ محمد بن راشد کو بھی افطاری پیش کی۔اس موقع پر شیخ محمد بن راشد نے مسکراہٹ کے ساتھ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain