تازہ تر ین

ملائیشیا میں پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی

کوالا لمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی ہے یہ رقم اپارٹمنٹ میں بنائی گئی خفیہ جگہوں میں چھپائی گئی تھی۔ اپارٹمنٹ میں مخلتف ڈبوں میں چھپائے گئے زیورات بھی برا?مد کیے گئے۔ اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی رقم اور زیورات کے بارے میں پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی ملکیت ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپا مار کارروائی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے معاملات کی چھان بین کے تحت کی گئی تھی۔ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی تھی جو پچھلی بار سابق وزیراعظم کے گھر پر مارے گئے چھاپے کا تسلسل ہیں جس میں پولیس کو کافی کامیابی ملی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ سابق وزیراعظم کی ملکیت ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر چھاپا مار کر غیر ملکی کرنسی، زیورات اور قیمتی تحائف کو تحویل میں لے لیا تھا۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کا ا?غاز حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain