تازہ تر ین

کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم ہو سکتے ہیں ؟ صحافی نے چوہدری نثار سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟۔

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، نگران وزیر اعظم کیلئے پہلی ترجیح تصدق جیلانی ہی نظر آرہے ہیں۔ چوہدری نثار صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے سابق وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ ”کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم ہو سکتے ہیں ؟ چوہدری نثار نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہی سوال میرا بھی آپ سے ہے۔“اس موقع پر چوہدری نثار نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تمام امیدوار کامیاب ہوں ، ہر پارٹی کے اپنے الیکٹیبلز ہوتے ہیں۔چوہدری نثار نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain