تازہ تر ین

لارڈز ٹیسٹ: برطانوی وزیراعظم بھی پاکستان کی کارکردگی کی معترف

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ٹریزا مے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے ا?ئیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جارہا ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی، بزنس مین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان پر ہمیشہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے ا?تی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز دلچسپ ہوتے ہیں۔ٹریزا مے نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو شاندار گیند بازی کی بدولت 184 پر ا?و¿ٹ کیا تھا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فارم اچھی ہے اور ڈسپلن کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی کامیاب ہوگی۔برطانوی وزیراعظم تین گھنٹے تک گراو¿نڈ میں موجود رہیں اور پاکستانی شائقین کے درمیان گھل مل گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain