لاہور (شوبزڈیسک) معروف اداکار احسن خان کو جعلی فیس بک اکاﺅنٹس نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان کا فیس بک اکاﺅنٹ نامعلوم ہیکروں نے ہیک کر لیا تھا جس کے بعد انکے متعدد جعلی فیس بک اکاﺅنٹ سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے احسن خان ذہنی طور پر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ تاہم انہوں نے ابھی تک اس حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو درخواست نہیں دی۔