تازہ تر ین

شائقین پسندیدہ سٹار نہیں‘اچھی فلم دیکھنے سینما جاتے ہیں

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ یہ سن کر خوشی ہوتی ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم دیکھنے سینماجاتے ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اچھے فلمسازوں کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین اپنے پسندیدہ سٹار کو دیکھنے نہیں بلکہ وہ اچھی فلم دیکھنے سینما جاتے ہیں اور ہدایتکار کی فلم دیکھنے جاتے ہیں،فلم ہدایتکار کا شعبہ ہوتا ہے اور اداکار ایک کٹھ پتلی جیسا ہوتا ہے۔، یہ سن کر خوشی ہوتی ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم دیکھنے سینماجارہے ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ کرینہ کپور خان کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain