تازہ تر ین

بے گھر کنٹینرتلے کچلے گئے۔ٹرالر پر لداکنٹینرماں 3بچوں پر اُلٹ گیا

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحیم یار خان صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرالر پر رکھا کنٹینر جھونپڑیوں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں جھونپڑیوں میں سوئے 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں ترنڈہ قومی شاہراہ پر لاہور سے کراچی جانے والے ٹرالر پر لدا کنٹینر ملحقہ جھونپڑیوں پر الٹ گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 معصوم بچے اور ان کی والدہ شامل ہیں—۔ جیو نیوز اسکرین گریب
حادثے کے نتیجے میں کنٹینر کے نیچے دب کر ایک ہی خاندان کے 3 معصوم بچے اور ان کی والدہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔بدنصیب خاندان کے اوپر گرے کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain