تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر پھر لہو لہان ،سرچ آپریشن کی آڑ لیکر بھارتی سورماﺅں نے 5کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع کپواڑہ میں حالیہ کارروائی میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گردیا۔بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑا کے علاقے ٹنگڈار میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔رپورٹ کے مطابق علاقے میں قابض فوج کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔بھارتی فوج کے ہاتھوں 17 کشمیریوں کی شہادت، مقبوضہ وادی میں ہڑتال گزشتہ ماہ یکم اپریل کو بھی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی ا?ڑ میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔جبکہ احتجاج کے لیے باہر نکلنے والوں پر گولیاں اور پیلٹ گن سے فائر کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔نوجوانوں کی میتیں گھروں کو پہنچنے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور جنوبی حصے سے شروع ہونے والا احتجاج کا سلسلہ پوری وادی میں پھیل گیا تھا جبکہ حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain