تازہ تر ین

”عمران سیریز“کے مصنف نا مور ناول نگار مظہرکلیم بیماری سے ہار کر ملتان میں انتقال کر گئے

ملتان(ویب ڈیسک)عروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سیکڑوں ناول لکھنے وال مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے۔نامور ادیب مظہر کلیم طویل عرصےسے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔مظہر کلیم کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا لیکن ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔22 جولائی 1942ء کوملتان میں پیدا ہونے والے مظہر کلیم نے ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو “جمہور دی آواز” کے اینکر پرسن بھی رہے۔مظہر کلیم نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (سابقہ جامعہ ملتان) سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔ جس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain