تازہ تر ین

سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ریلوے ٹریک دھماکوں سے گونج اُٹھا

حیدرآباد:(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں اَپ اور ڈاؤن ٹریک پر گڑھے پڑ گئے۔پولیس کے مطابق سحرش نگر ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا، جس نے ٹریک کی سرچنگ کا کام شروع کیا۔بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا گیا، جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved