تازہ تر ین

قادیانیوں کی عبادتگاہ مسمار کرنے پر پی ٹی آئی کی شدید مذمت ، ٹویٹر پیغام جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سیالکوٹ میں مذہبی اقلیت احمدیوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے اور تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے ۔جمعرات (24 مئی) کو سیالکوٹ میں مقامی مشتعل ہجوم نے احمدیوں کی ایک تاریخی عبادت گاہ ‘بیت المبارک’ کو منہدم کر دیا تھا۔صبح سحری کے وقت منہدم کیا گیا، ا±س وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس حملے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں، جن میں ایک مشتعل ہجوم کو عبادت گاہ کا مینار اور گنبد مسمار کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے ہجوم کا لیڈر حامد رضا، جماعتِ اہلسنت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کر رہا ہے کہ انہوں نے اس عبادت گاہ کو منہدم کرنے میں مدد فراہم کی۔اس واقعے کی سیاستدانوں اور دیگر افراد کی جانب سے بھی مذمت کی گئی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احمدیوں کی عبادت گاہ مسمار کیے جانے کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیا۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved