تازہ تر ین

پرویز خٹک ذاتی گھر سدھارے وزیراعلیٰ ہاوس خالی کر دیا

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاوس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ پرویزخٹک نے وزیراعلیٰ ہاوس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی (افطار ڈنر ) دینے کا اعلان کیا ہے۔ پرویز خٹک نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاوس کو خیرآباد کہہ دیں گے۔ عمران خان کے وزیراعلیٰ ہاوس اور گورنر ہاوس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے۔کیا ۔علاوہ ازیں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر خیبرپختونخوا کی روایت بدل دے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور غریب طبقے کی آواز بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے ادھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved