تازہ تر ین

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ ،ن لیگ سے مل کر پی ٹی آئی کا 2ناموں پر اتفاق

لاہور( ویب ڈیسک ) پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئی۔تاہم ملاقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن کی جانب سے 2 ناموں پر اتفاق کیا گیا، جس پر دونوں نے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پیش کیے جانے والے 2 نئے ناموں میں سے ایک نام سابق چیف سیکریٹری کامران رسول کا تھا۔میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ہونے والی پہلی ملاقات میں کسی نام پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس ضمن میں ہم نے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 ،2 نام تجویز کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ان ناموں پر اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے مہلت مانگی ہے، جبکہ وہ خود بھی اس بارے میں اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان سے بات چیت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تجویز کردہ 4 ناموں میں دونوں فریقین کے ایک ایک نام کو چن لیا گیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں ہونے والی آئندہ ملاقات میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، جو عبوری حکومت اور آئندہ ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آئندہ ملاقات میں سرپرائز دے سکتی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار سبطین خان بھی موجود تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain