تازہ تر ین

نیب آئینی ادارہ ہے جسے چاہے بلاسکتا ہے، شہباز شریف

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان اسپتال کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کوچاہے بلاسکتا ہے، نیب نے مجھے بلایا، اگر وہ دوبارہ بھی بلانا چاہے تو بلا سکتا ہے، ہمیں قانون کے آگے سرجھکانا ہوگا، قومیں تب ہی بنتی ہیں جب قانون پر عمل ہو۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئے ہیں، پنجاب کے اسپتال یورپ کے اسپتالوں کی مانند ہیں، پنجاب کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتالوں میں سی ٹی اسکین لگ گئےہیں، یہ 24 مشینیں گھنٹے چلتی رہیں گی، صوبائی حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، ہر ضلع میں ہیپاٹائٹس سینٹر قائم کررکھے ہیں، اسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات ملتی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا زمانہ یاد کیجیے اور آج وہ کیا کیا بھاشن دیتے ہیں؟، ان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، وہ کہتے ہیں مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں لیکن درحقیقت اس کا مقصد ہوتا ہے مرسوں مرسوں کام نہ کرسکوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نتھیا گلی میں غلیلیں چلاتے ہیں، پچھلے 5 سال انہوں نے دھرنے دئیے، آصف زرداری کی لوٹ مار اور عمران کے دھرنوں کے لئے پاکستان نہیں بنا تھا، پانچ سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے ہیں، پہلے بجلی جاتی تھی تو آتی نہیں تھی، آج سحر وافطار میں بجلی موجود ہے، دس سال میں جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی ہوئی اتنی ستر سال میں نہیں ہوئی، موقع ملا تو جنوبی پنجاب کو اگلے دس برسوں میں وسطی پنجاب کے برابر لے آو¿ں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain