تازہ تر ین

جہانگیر ترین کے خلاف شا ہ محمود قریشی نے کمرکس لی

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف میں دھڑا بند کھل کر سامنے آگئی اور جہانگیر ترین کے مخالف دھڑے نے اجلاس منعقد کردیا ، اس سے پہلے عمران خان کو بارہا یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی مداخلت روکی جائے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کے دھڑے کے اسلام آباد میں ہونے والے خفیہ اجلاس میں اے لیول کی قیادت شاہ محمود قریشی ، حامد خان اور سیف اللہ نیازی ، چوہدری سرور وغیرہ شریک ہوئے ہیں،سیف اللہ نیازی کے شروع سے ہی جہانگیرترین کیساتھ اختلافات چلتے آرہے ہیں، وہ استعفیٰ بھی دے چکے ہیں لیکن اب دھڑے میں شامل ہونے کا مطلب اعلانیہ طور پر یہ ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف باقاعدہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کمرکس لی گئی ہے اور اب وہ پارٹی کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مرضی کے امیدواربالخصوص الیکٹیبلز سامنے لاسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain