تازہ تر ین

ضیاشاہد نے بھرپور مددکی ”خبریں“ نے تعلیمی اخراجات دینے کی پیشکش کی:یونیورسٹی زیادتی کیس کی متاثرہ طالبہ کے والد امین جوئیہ کا خراج تحسین

ملتان(رپورٹنگ ٹیم) ”خبریں“ مذاکرہ میں زکریا یونیورسٹی زیادتی کیس کی متاثرہ بچی مرجان نے اپنے والد امین جوئیہ کے ہمراہ شرکت کی۔ امین جوئیہ نے کہا کہ ضیا شاہد نے ہمارا ساتھ دیا ان کی ٹیم نے ہماری بہت مدد کی اور ایک ایک لمحہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ جناب ضیا شاہد نے کہا کہ میں مرجان کے والد امین جوئیہ سے پہلی بار ملا تو انہیں کہا کہ اگر بچی لاہور میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے تو ”خبریں“ اس کے تعلیمی اخراجات دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خود مشکل سے گزرا ہو وہ دوسروں کی بھی مشکلات کی صحیح عکاسی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرجان خواتین کے مسائل کے حوالے سے بہت اچھی رپورٹنگ کررہی ہے اور خواتین کے ایشوز کے حوالے سے اس سے بہتر کرائم رپورٹنگ کوئی نہیں کرسکتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain