تازہ تر ین

شادی کے بعد حضرت خدیجہؓ نے اپنی تمام دولت اسلام کی خدمت کیلئے آپ کے قدموں پر نچھاور کردی تھی: علامہ رشید ترابی حضور پاک نے اپنے چچا ابوطالب سے مشورے کے بعد شادی کی: علامہ ضیاءاللہ بخاری چینل ۵ کے مقبول مذہبی پروگرا م ”مرحبا رمضان “ میں میزبان اسامہ بخاری کیساتھ جید علماءکرام کی گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں سیدہ خدیجة الکبریٰؓ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گئی۔حضرت خدیجة الکبریٰؓ کا یہ مقام ہے کہ اللہ تعالی نے خود آسمان کی بلندیوں سے انہیں سلام پیش کیا۔ علامہ محمد رشید ترابی نے کہا کہ نبی کریم کا جب حضرت خدیجہ کےساتھ نکاح ہوا تو حضرت خدیجہ کی طرف سے پورے مکہ والوں کو دعوت د ی گئی۔ مہمان جب کھانا کھا چکے تو حضرت خدیجہ نے سکندریہ منگوائے گئے برتن بھی مہمانوں کو بطور تحفہ گھر لے جانے کی اجازت دے دی۔ حضرت خدیجة الکبریٰؓ کے 80ہزار اونٹ تجارت کی غرض سے تمام ممالک میں جاتے تھے۔ حضور پاک سے شادی کے بعد حضرت خدیجہ نے اپنی تمام دولت اسلام کی خدمت کے لئے آپ کے قدموں میں نچھاور کر دی۔ حضرت خدیجہ نے زندگی کے ہر موقع پر حضور پاک کا ساتھ دیا اچھے اور برے وقت میں آپ کے ساتھ ثابت قدم اور دکھ درد میں شریک رہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ اللہ کریم نے اپنے کلام میں کبھی بھی کسی سرمایہ دار کی تعریف نہیں کی لیکن حضرت خدیجة الکبریٰؓ کی تعریف کی۔ حضور پاک سے نکاح سے قبل حضرت خدیجة الکبریٰؓ کے پانچ نام تھے۔ سیدہ، طاہرہ ملکة العرب، معصومہ اور باب الحوائج ۔اللہ پاک نے حضرت خدیجہؓ کے مال کو اپنا مال کہا۔ حضرت خدیجة الکبریٰؓ کا نبی کریم سے نکاح قیامت تک آنے والی اُمتوں کےلئے سبق ہے کہ شادی کرتے وقت لڑکی کی رائے ضرور لی جائے۔ اس کی مرضی پوچھی جائے۔ جب تک حضرت خدیجة الکبریٰؓ حیات رہیں۔ آپ نے دوسری شادی نہیں کی۔ علامہ ضیاءاللہ بخاری نے بتایا کہ حضور پاک پر جب پہلی وحی نازل ہوئی تو آپ گھر تشریف لے گئے اور حضرت خدیجہؓ سے فرمایا میرے اوپر چادر ڈال دو آپ پر کپکپی طاری تھی کیونکہ آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی گئی تھی۔ اس موقع پر بھی حضرت خدیجة الکبریٰؓ نے آپ کی ڈھارس بندھائی اور تسلی دی کہ آپ گھبرائیں مت اللہ آپ کے ساتھ ہے اورکبھی آپ کی عزت میں فرق نہیں ڈالے گا آ پ بہت باوقار ہیں آپ مہمان نواز،کلمہ حق کا ساتھ دینے والے صادق و امین ہستی ہیں جس کے بعد حضرت خدیجہؓ حضور پاک کو ورقہ بن نوفل کے پاس لے کر گئیں جو حضرت خدیجہؓ کے ر شتے دار تھے۔ انہوں نے بتایا یہ تو وہی فرشتہ ہے جو حضرت موسیٰؓ کے پاس بھی اللہ کا پیغام لے کر آتا تھا۔ حضور پاک کی حضرت خدیجة الکبریٰؓ کے ساتھ شادی میں بہت سی حکمتیں اور راز پوشیدہ ہیں۔ جب حضور پاک حضرت خدیجة الکبریٰؓ کا مال تجارت لے کر گئے تو واپسی پر منافع پہلے سے بہت زیادہ تھا۔جب حضرت خدیجہؓ نے اپنے خادم سے جو آپ کے ساتھ گئے تھے پوچھا تو انہوں نے بتایا آپ صادق و امین ہیں جس کے بعد حضرت خدیجة الکبریٰؓ نے آپ کو شادی کا پیغام بھیجا حضور پاک نے اپنے چچا ابوطالب سے مشورے کے بعد آپؓ سے شادی کر لی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain