تازہ تر ین

معطل کرکٹر سٹیون سمتھ کاکینیڈین لیگ کھیلنے کااعلان

میلبورن(اے پی پی) معطلی کا شکار سابق آسٹریلوی قائد اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول پہلی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔ سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں، رواں برس مارچ میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر ایک برس کی پابندی عائد کی تھی، معطلی کی وجہ سے سمتھ آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکے تھے، انہوں نے راجستھان رائلز سے معاہدہ کر رکھا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سمتھ کو کینیڈا میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔ ایونٹ 28 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں ابتدائی طور پر چھ ٹیمیں ٹورنٹو، وان کوور، مونٹریال، ایڈمونٹن، وینی پیگ اور کیریبین سائیڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، لیگ کیلئے ٹیموں کا چناﺅ 30 مئی کو کھلاڑیوں کے ڈرا کے ذریعے کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain