تازہ تر ین

ن لیگ ، تحریک انصاف کا تصدق جیلانی کے نام پر متفق ہونیکا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز) نگران وزیراعظم کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان تحریک انصاف کا متحد ہونے کا امکان ہے دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کو نگران وزیر اعظم نامزد کیا جا سکتا ہے اس معاملے میں پاکستان پیپلزپارٹی تنہاءرہ جائے گی تین جون کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔پارلیمانی کمیٹی کے لیے دونوں ایوانوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے دو ارکان نامزد کر دیئے گئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تاحال نامزدگیاں سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم پارلیمانی کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہو گی جبکہ ان دو جماعتوں کی طرف سے اپنی اپنی نامزدگیوں میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام کا اعلان کیا جا چکا ہے آئین کے مطابق 31 مئی کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی سبکدوش وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے کے لیے تین دن ہونگے نگران وزیر اعظم کے نام پر مفاہمت نہ ہونے پر تین جون کو رخصت ہونے والی قومی اسمبلی کے سپیکر دونوں ایوانوں سے حکومت اپوزیشن کے مساوی ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی نمائندہ پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کر دیاجائے گا کمیٹی کے پاس بھی تین دن ہونگے کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تصدق حسین جیلانی کے نام پر مفاہمت متوقع ہے اس طرح سابق چیف جسٹس کی قیادت میں نگران حکومت قائم ہوگی نگران وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کریں گے جون کے پہلے ہفتے میں نگران سیٹ اپ قائم ہو جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain