تازہ تر ین

بھارتی کی آبی دہشتگردی جاری ، دریائے چناب کا پانی بھی روک لیا

لاہور( این این آئی)بھارت نے آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک دیا، بھارت نے بگلیہار ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں 30ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 20ہزار کیوسک رہ گئی۔ مئی 2017ءمیں اسی عرصے کے دوران دریائے چناب میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک سے زیادہ تھی۔پانی کی شدید قلت کے باعث ہیڈ پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر ہوگیا ہے۔ صورتحال برقرار رہی تو پنجاب اور سندھ کو پانی کی کٹوتی کا خدشہ ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain