تازہ تر ین

عام انتخابات 25 جولائی کو ہونگے ، صدر مملکت کا اعلان

اسلام آباد (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے، آئندہ ہفتے قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور جون کے پہلے ہفتے میں نگران سیٹ اپ قائم ہوجائے گا۔ قومی و صوبائی اسمبلیاں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ عدلیہ سے انتخابی افسران کی تقرری کردی گئی ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں شیڈول کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ 31مئی کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو مشاورتی اجلاس بھی الیکشن کمیشن میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین نے عام انتخابات کی تاریخ کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ سمری میں 25-26-27جولائی کو عام انتخابات کروانے کی صدر کو تجاویز دی گئی تھی صدر نے 25جولائی کو عام انتخابات کی تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔ عام انتخابات کی تیاریاں کمیشن کی طرف سے تیز کردی گئی ہیں آئندہ ہفتے جمعرات کو قومی و صوبائی اسمبلیاں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرتے ہوئے تحلیل ہوجائیں گے۔ جون کے پہلے ہفتے میں شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی کی وصولی و جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی منشور کی تیاری کا کام تیز کردیا جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سبقت لیتے ہوئے سب سے پہلے انتخابی منشور کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے 31 مئی کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی صدارت میں حکومت اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا جبکہ صوبوں میں نگران وزراءاعلی کی نامزدگی پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ آئندہ ہفتے نگران وزیراعظم و وزراءاعلی کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain