تازہ تر ین

فاٹا کا انضمام۔بل کی منظوری کیلئے آج اسمبلی میں پیش ہو گا

پشاور (ویب ڈیسک ) وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کےخیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق بل آج صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت دوپہر 2 بجے ہوگا جس کے دوران فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق بل کی منظوری لی جائے گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت جمعیت علماءاسلام (ف) نے اسمبلی کے گھیراو¿ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ مالاکنڈ ڈویڑن کے اراکین کی جانب سے بھی بل کی مخالفت سامنے آئی ہے۔ مالاکنڈ ڈویڑن کے 24 اراکین اسمبلی نے بل کے متن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بل میں فاٹا کے ساتھ پاٹا کو شامل کرنا زیادتی ہے، اگر حکومت پاٹا کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتی ہے تو پیکیج کا اعلان کرے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain