تازہ تر ین

عمان میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، پانچ افراد جاں بحق

صلالہ (ویب ڈیسک) عمان میں سمندری طوفان میکونو نے تباہی مچا دی ہے اور طوفان کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 40 لا پتہ ہیں۔عمان میں گزشتہ روز آنے والے طوفان میکونو کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا اور پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس دوران سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔حکام کے مطابق سمندری طوفان میکونو کے باعث صلالہ میں سیلانی کیفیت پیدا ہونے سے متعدد سڑکیں بہہ گئی ہیں اور انڈرپاسز پانی سے بھرگئے ہیں۔امریکہ سے 5 ارب لینے والا پاکستان کا سب سے بڑاغدار فوجی افسر آج کل پرویز مشرف کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔۔صلالہ میں اب تک 278 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواو¿ں کے باعث متعدد درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث صلالہ شہر میں 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے بند صلالہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اتوار کی صبح کھول دیا جائے گا۔الیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain