تازہ تر ین

سعودی ایئرپورٹ پر حملے کی کوشش ,بڑی خبرآگئی

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ابھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔یمن میں سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ڈرون حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا گیا تھا جو ابابیل پائلٹ لیس طیارہ تھا اور ابھا ایئر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ڈرون طیارے نے چھوٹی سطح کا نقصان کیا اور اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کا سبب بنتا اسے مار گرایا گیا۔ترکی المالکی نے الزام عائد کیا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سویلین ایئر پورٹ کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اتحادی فورسز ایسے کسی بھی عمل کا بھرپور جواب دیں گی جس سے سعودی عرب کے شہریوں کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوتا ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain